بھارت سےجیت ۔۔ہوائی فائرنگ۔۔ کتنے افراد زخمی ہوئے؟ جانیے

Oct 25, 2021 | 10:41:AM
 ٹی ٹوئنٹی، ورلڈکپ ، پاکستان ، بھارت ،فتح 
کیپشن:   ہوائی فائرنگ سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف فتح کی خوشی میں کی جانے والی ہوائی فائرنگ سے 12 افراد زخمی ہوگئے ،زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

پاکستان کی فتح کےبعد کراچی میں نامعلوم افراد نے ہوائی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پولیس کے سب انسپکٹر سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے،پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعات سچل گوٹھ، اورنگی ٹاؤ ن، نیوکراچی، ناظم آباد، سمن آباد،گلشن اقبال، ماڈل کالونی اور اسٹیڈیم روڈ پر پیش آئے۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت سے تاریخی فتح۔۔ پاکستانیوں کا جشن ۔۔ ویڈیو دیکھیں