پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے انڈیا کا ہاتھ ہے؛سابق چیف جسٹس دہلی

Nov 25, 2025 | 18:24:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سجاد اظہر پیرزادہ) پاکستانی یا ریاست پاکستان برسوں سے یہ کہتی چلی آرہی ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے انڈیا کا ہاتھ ہے، آج تاریخ میں پہلی بار 24 نیوز کے یوٹیوب چینل پر بھارت کی ایک معروف شخصیت، سابق چیف جسٹس آف دہلی نے اس بات کا اقرار بھی کرلیا ہے۔

24 ڈیجیٹل پر انٹرویو دیتے ہوئے سابق انڈین جج نے جو کہا وہ رونگٹے کھڑے کردینے والا ہے،انڈین جج کا یہ بیان پوری دنیا کو دکھانے کے لائق ہے جس میں وہ ہمارے سوال پر ببانگ دہل کہہ اٹھتے ہیں کہ پاکستان میں دھماکوں کے پیچھے انڈیا کا ہاتھ ہے۔ 

 انہوں نے اس کی ذمہ داری مغربی ملکوں پر ڈالتے ہوئے اپنے ملک سے محبت کی جھلک دکھانے کی کوشش بھی کی، لیکن ان کی صاف گوئی انتہاپسند بھارتی حکومت کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کر گئی ہے۔

انڈیا کے سابق جج نے بھارت میں چلنے والی علیحدگی کی تحریکوں پر بھی بھارتی حکومت کو آئینہ دکھاتے ہوئے اپنے ہی انداز میں سچائی کا خوب اظہار کیا ہے، انٹرویو کا لنک یہاں بھی شیئر کر دیا گیا ہے۔