اسمبلی تحلیل ہوگئی! نگراں وزیر اعلیٰ نے انتظام سنبھال لیا، الیکشن فروری 2026 میں متوقع

Nov 25, 2025 | 10:37:AM
اسمبلی تحلیل ہوگئی! نگراں وزیر اعلیٰ نے انتظام سنبھال لیا، الیکشن فروری 2026 میں متوقع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے مشاورت کے بعد جسٹس ریٹائرڈ یار محمد خان کو نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان مقرر کر دیا ہے، یار محمد خان ضلع استور کے گاﺅں ناصرآباد سے تعلق رکھتے ہیں۔

نگران حکومت کی ذمہ داریاں گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات تک رہیں گی جو فروری 2026 میں متوقع ہیں،کابینہ کی تشکیل کے بعد نگران وزیراعلیٰ اور ان کی ٹیم انتخابات تک انتظامی امور چلائیں گے۔

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان  راجہ شہباز خان نے بتایا کہ اسمبلی اور موجودہ حکومت کی مدت 24 نومبر 2025 کو مکمل ہو گئی۔

 گلگت بلتستان حکومت کی 5 سالہ مدت 24 نومبر 2025 کی رات 12 بجے مکمل ہوئی جس کے بعد امور نگراں حکومت کے حوالے کردیے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے 25 انتخابی حلقوں میں ووٹر لسٹیں تیار اور آویزاں کر دی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کو بڑا ریلیف

فروری 2026 کے انتخابات کے لیے 9 لاکھ 91 ہزار سے زائد ووٹرز کی فہرست تیار ہو چکی ہے اور یہ آج سے تمام اسٹنٹ کمشنرز کو روانہ کر دی گئی ہے تاکہ ووٹرز کو اطلاع دی جا سکے اور انتخابات وقت پر کرائے جا سکیں۔