کراچی میں چوری کی انوکھی واردات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کراچی کے علاقے گلشن حدید میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں چور گھر میں چوری کرنے کے بعد سامان واپس پھینک کر فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ کے مطابق گلشن حدید کے یوسی چیئرمین رضا جتوئی کےگھر چوری کی واردات ہوئی۔
2 روز قبل چوری کی واردات کے دوران نقدی اور طلائی زیورات لوٹے گئے تھے جو ملزمان واپس گھر میں پھینک کر فرار ہوگئے۔
مزیدپڑھیں:’دن میں خواب دیکھنا چھوڑ دیں‘: مراد علی شاہ کا سندھ سے متعلق بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر سخت ردعمل
پولیس کے مطابق رضا جتوئی نے خود تھانےآکر بتایا کہ میرے گھر پر 2 روزقبل چوری کی واردات میں ملزمان 40 لاکھ روپے کیش اور 20 لاکھ مالیت کے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔
رضا جتوئی نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز میری اہلیہ صحن میں بلیوں کو کھانا ڈا ل رہی تھی تو انہوں نے دیکھا کہ ایک تھیلے میں مذکورہ رقم اور طلائی زیورات پڑے ہوئے تھے۔
انہوں نے بھی تعجب کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ اس دور میں مشکل ہے کہ چور چوری کیا ہوا سامان واپس کردے تاہم پولیس اس حوالےسے مزید تفتیش کررہی ہے۔