یااللہ رحم !سعودی عرب میں زلزلہ،عمارتیں لرز اٹھیں

Nov 25, 2025 | 08:29:AM
یااللہ رحم !سعودی عرب میں زلزلہ،عمارتیں لرز اٹھیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ حرۃ الشاقہ نامی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ ’زلزلہ نگرانی نیٹ ورک کے مراکز نے شام کے وقت جھٹکے ریکارڈ کئے۔

ادارے کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ جھٹکوں کا مرکز سعودی عرب کے علاقے حرۃ الشاقہ کے شمال مغرب میں تقریباً 86 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔

رپورٹس کے مطابق ریکٹر اسکیل پر جھٹکوں کی شدت 3.43 ڈگری ریکارڈ کی گئی تاہم اس سے کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے بنگلادیش میں 5.7 شدت کے زلزلہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، زلزلے کے باعث ڈھاکا اور دیگر شہر لرز اُٹھے۔

 کولکتہ سمیت مشرقی بھارت کے کئی علاقوں میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں، اسرائیل کا احتساب کیا جائے: پاکستان کا مطالبہ

بنگلادیش محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 38 منٹ پر آیا، زلزلے کا مرکز نرسنگدی ضلع میں تھا، جو ڈھاکا سے تقریباً 50 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے، بنگلادیش میں زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔