چکوال: کوئلے کی کان میں گیس دھماکا

Nov 25, 2023 | 15:13:PM
چکوال کی تحصیل چوآسیدن کے علاقے میں واقع کوئلے کی کان میں گیس لیکیج کے باعث زور دار دھماکا ہوا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چکوال کی تحصیل چوآسیدن کے علاقے میں واقع کوئلے کی کان میں گیس لیکیج کے باعث زور دار دھماکا ہوا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق راولپنڈی سے چکوال کیلئے ریسکیو ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

ڈی پی او چکوال کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد کان میں بھگدڑ مچ گئی جبکہ جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب یونیورسٹی مالی بحران کا شکار، بوجھ طلبا پر ڈال دیا

ڈی پی او چکوال کے مطابق بھگدڑ سے کچھ مزدور زخمی ہوئے ہیں جنہیں موقع پر ہی طبی امداد دی گئی ہے۔