مسجد نبویؐ میں بچی کی پیدائش

Nov 25, 2022 | 16:58:PM
مسجد نبویؐ میں بچی کی پیدائش
کیپشن: مسجد نبویؐ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)مسجد نبویؐ کے صحن میں بچی کی پیدائش ہوئی ہے۔

سعودی ہلال احمر  اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد الزہرانی کے مطابق سعودی ریڈ کریسنیٹ اتھارٹی کی ایمرجنسی ٹیم کو  اطلاع  ملی کی ایک خاتون کی حالت  بگڑ گئی ہے جہاں پہنچنے پر پتا چلا کہ حاملہ خاتون کی حالت نازک ہے اور بچے کی پیدائش کا عمل شروع ہوچکا ہے۔

جس کے بعد ٹیم نے خاتون کو طبی امداد فراہم کی اور خاتون نے ایک بچی کو جنم دیا، چیک اپ کے بعد  نومولود بچی اور خاتون کو باب جبریل ہیلتھ سینٹر منتقل کردیا گیا۔