وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

Nov 25, 2022 | 08:51:AM
وزیراعظم دو روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے۔ شہباز شریف ترک صدر طیب ایردوان کی دعوت پر اعلی سطح وفد کے ہمراہ سرکاری دورے پر استنبول پہنچے
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) وزیراعظم دو روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے۔ شہباز شریف ترک صدر طیب ایردوان کی دعوت پر اعلی سطح وفد کے ہمراہ سرکاری دورے پر استنبول پہنچے۔

 استنبول کے نائب گورنر محمود حرسانلی اولو، اعلی ترک سول و عسکری نمائندگان، پاکستانی سفارتخانے اور قونصلیٹ کے سفارتکاروں نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور صدر اردوان استنبول شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے لیے چار ملجم (MILGEM) کارویٹ جہازوں میں سے تیسرے جہاز PNS خیبر کا افتتاح کریں گے۔

دونوں ممالک کے درمیان مشترکا تعاون پر مبنی MILGEM منصوبہ پاک- ترک اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف ترک صدر سے دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور مشترکا دلچسپی کے امور پر  تبادلہ خیال کریں گے۔ دونوں رہنما مشترکا پریس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف ترکیہ کی تاجر برادری کے وفد اور ECO ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ بینک (ETDB) کے صدر سے بھی  ملاقات کریں گے۔

اس سے قبل پاک بحریہ کے لیے پہلے کارویٹ PNS بابر کی لانچنگ تقریب اگست 2021 میں استنبول میں منعقد ہوئی جبکہ دوسرے جہاز PNS بدر کا سنگ بنیاد مئی 2022 میں کراچی میں رکھا گیا۔

مریم اورنگزیب کا  ٹویٹ 

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹویٹ کیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بے پناہ صلاحیتوں سے استفادہ کیلئے پرعزم ہے۔ وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات کے لئے جامع روڈ میپ مرتب کرنے، ترک حکام اور ممکنہ سرمایہ کاروں کے ساتھ وسیع تر رابطے کے لئے انتھک محنت کی۔