کنگنا رناوت پیش ہو۔۔ برے کام کا برا نتیجہ۔۔دہلی اسمبلی نے سمن جاری کر دیئے

Nov 25, 2021 | 21:28:PM
بالی ووڈ، اداکارہ، کنگنا رناوت
کیپشن: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت میں دہلی اسمبلی  کی امن اور ہم آہنگی کمیٹی نے فرقہ وارانہ انتشار اور نفرت پھیلانے کے الزام میں اداکارہ کنگنا راناوت کو 6 دسمبر کو کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کے لئے سمن جاری کر دیا۔
بھارتی اخؓبار کی رپورٹ کے مطابق دہلی کے رکن اسمبلی راگھو چڈھا کی سربراہی میں امن اور ہم آہنگی کمیٹی نے کنگنا راناوت کو پیش ہونے کے لئے بلایا ہے تاکہ موجودہ مسئلے پر زیادہ جامع اور بہتر انداز میں بات چیت کی جاسکے۔ کمیٹی نے سمن جاری کرکے اداکارہ کو 6 دسمبر کو دوپہر 12 بجے پیش ہونے کے لئے طلب کیا ہے۔رپورٹ کےمطابق دہلی اسمبلی کی امن اور ہم آہنگی کمیٹی کو اداکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے ان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مبینہ طور پر توہین آمیز پوسٹ کے حوالے سے کئی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ شکایت کنندگان کے مطابق کنگنا راناوت کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی رسائی بہت زیادہ ہے۔ اسے دنیا بھر میں تقریباً 80 لاکھ افراد فالو کرتے ہیں۔ کنگنا نے مبینہ طور پر اپنی پوسٹ سے سکھ برادری کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے ،جس سے معاشرے کے امن اور ہم آہنگی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   اداکارہ پوجا ہیگڈے کا کونسا ادھورا خواب اب پورا ہو گیا۔۔؟