اب آﺅ مقابلہ کرو۔۔۔ ڈونلڈ ٹرمپ مارشل آرٹ چیمپئن بن گئے

Nov 25, 2021 | 18:57:PM
امریکی صدر۔ٹرمپ۔بلیک بیلٹ۔اکیڈمی
کیپشن: ڈونلڈ ٹرمپ سرٹیفیکٹ  وصول کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)مارشل آرٹ کے شوقین سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اعلیٰ ترین اعزاز مل گیا، جنوبی کورین اکیڈمی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو تائیکوانڈو میں بلیک بیلٹ اور سرٹیفیکٹ سے نواز دیا۔سابق امریکی صدر کو بلیک بیلٹ ان کی رہائش گاہ پر مارشل آرٹ اکیڈمی کے صدر نے دیا۔
 ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لئے اعزاز کی بات ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ تائیکوانڈو اپنے دفاع کے لئے ایک شاندار مارشل آرٹ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ مستقبل میں وائٹ ہاو¿س واپس آتے ہیں تو وہ امریکی کانگریس میں تائیکوانڈو سوٹ پہنیں گے۔ اس سے قبل یہ ایوارڈ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو دیا گیا تھا۔


مارشل آرٹ اکیڈمی کے صدر لی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ تائیکوانڈو میں بہت زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں، اور انہوں نے مارشل آرٹ کے لیے ٹرمپ کی مسلسل حمایت اور تعاون کی درخواست کی۔کوکیوون ویب سائٹ کے مطابق مارشل آرٹ میں اعلیٰ ترین سطح پر ترقی کےلئے امیدوار کو کم از کم نو سال کی تربیت مکمل کرنے اور اپنی “تائیکوانڈو لائف” یا “تائیکوانڈو اسپرٹ” پر کم از کم 10 صفحات کی تھیسس جمع کرانے کی ضرورت ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ حریم شاہ وزراکے نمبرز کہاں سے لیتی ہیں۔۔؟؟ٹک ٹاکر کے انکشافات