حریم شاہ وزراکے فون نمبر کہاں سے لیتی ہیں۔۔؟؟ ٹک ٹاکر کے انکشاف

Nov 25, 2021 | 15:51:PM
حریم شاہ ، ٹیلی فون نمبرز
کیپشن: حریم شاہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ایک بارپھر سیاستدانوں کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے اہم انکشافات کئے ہیں۔
حریم شاہ نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشافات کرتے ہوئے بتایاکہ شیخ رشید سے ملاقات ان کی ایک پارٹی کے دوران ہوئی تھی اور شیخ صاحب نے خود حریم شاہ کو اپنا نمبر دیا تھا جب کہ باقی وزرا کے نمبرز انہوں نے ایک ہیکرز سے نکلوائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:دلہن مشکل میں پھنسی تو دلہامدد کیلئے آگے آیا۔۔۔ویڈیو وائرل
حریم شاہ نے بتایا کہ وہ بہت نڈر ہیں، کسی سے نہیں ڈرتیں اور نہ ہی کسی کو خود پر مسلط ہونے دیتی ہیں۔ حریم شاہ نے بتایا کہ انکی پہلی تنخواہ اس وقت ملی جب ایک کمپنی نے برانڈ انہیں ایمبیسیڈر بنایا تھا اور ان کی پہلی تنخواہ 6 لاکھ روپے تھی۔حریم شاہ نے مزید کہا کہ مجھے ایساکوئی خوف نہیں کہ میری کوئی ویڈیو لیک ہوجائےگی کیوں کہ میری کوئی ایسی ویڈیو ہے ہی نہیں۔
حریم شاہ نے بتایا کہ اگر انہیں کبھی مستقبل میں کوئی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا موقع ملے تو وہ پیپلز پارٹی میں شامل ہوں گی ۔
یہ بھی پڑھیں:حریم شاہ کی پہلی تنخواہ کتنی۔۔۔اب کتنا کما لیتی ہیں؟حیران کن انکشافات