بھارت کو سفارتی محاذ پر ایک اور شکست، پاکستان انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ لا آرگنائزیشن کا صدر منتخب

Nov 25, 2020 | 19:27:PM
بھارت کو سفارتی محاذ پر ایک اور شکست، پاکستان انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ لا آرگنائزیشن کا صدر منتخب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان سفارتی محاذ پر ایک بار پھر بھارتی عزائم کو شکست دیتے ہوئے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ لا آرگنائزیشن کا تین سال کیلئے صدر منتخب ہو گیا ہے۔
پاکستان جنوری 2021ءسے تین سال کےلئے آئی ڈی ایل او کی صدارت کرے گا، اٹلی میں تعینات پاکستانی سفیر جوہر سلیم پاکستان کی انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ لا آرگنائزیشن (آئی ڈی ایل او) میں نمائندگی کریں گے۔انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ لا آرگنائزیشن (آئی ڈی ایل او) بین الاقوامی سطح پر انصاف، معیشت، صحت، خوراک اور انسانی حقوق سمیت دیگر شعبوں میں معاونت فراہم کرتا ہے۔
اٹلی میں تعینات پاکستانی سفیر جوہر سلیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کا بطور صدر منتخب ہونا خوش آئند ہے اور سفارتی سطح پر بھارت کی شکست ہے، پاکستان پر اعتماد کرنے پر آئی ڈی ایل او ممبران کا شکر گزار ہوں۔