کاروبار،فیکٹریاں بند ہونگی یا نہیں؟وزیر اعظم کا دو ٹو ک اعلا ن

Nov 25, 2020 | 18:26:PM
کاروبار،فیکٹریاں بند ہونگی یا نہیں؟وزیر اعظم کا دو ٹو ک اعلا ن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم عمران خان نے  کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کی صورتحال خراب ہوتی جا رہی ہے۔عوام سے اپیل ہے کہ وہ ایس او پیز پر عملدرآمد کریں، ہم کاروبار اور فیکٹریاں بند نہیں کرینگے۔ سب لوگ احتیاط کریں، جیسے کورونا کی پہلی لہر میں کی گئی تھی۔ ان جلسے، جلوسوں سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، این آر او نہیں ملے گا، ہم بالکل اس کی اجازت نہیں دیں گے۔
تفصیلا ت کے مطا بق انہوں نے دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگوں کو کورونا سے بچاتے بچاتے بھوک سے نہیں مار سکتے۔ فیکٹریاں، دکانوں، شاپنگ مالز اور دیگر عوامی جگہوں پر ایس او پیز کو یقینی بنایا جائے جبکہ ماسک کا استعمال بھی ضروری ہے۔پاکستان میں کورونا کی صورتحال خراب ہوتی جا رہی ہے، عوام سے اپیل ہے کہ وہ ایس او پیز پر عملدرآمد کریں، ہم کاروبار اور فیکٹریاں بند نہیں کرینگے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر احتیاط نہ کی تو اموات بڑھتی جائیں گی۔ ہمیں کوئی بھی ایسا کام نہیں کرنا چاہیے جہاں لوگ زیادہ جمع ہوں۔ کورونا کی صورتحال دیکھتے ہوئے ہی ہم نے اپنا جلسہ ختم کر دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ بغیر منصوبہ بندی پلاننگ کی وجہ سے سارا کچرا راوی میں چلا جاتا ہے۔ راوی ریور پراجیکٹ کا مقصد لاہور کو بچانا ہے۔ بنڈل آئی لینڈز پراجیکٹ کا مقصد کراچی کو بچانا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ لاہور کا سب سے بڑا مسئلہ پانی اور آلودگی ہے۔ پچھلے بیس سال میں لاہور شہر کی آبادی میں ڈیڑھ گنا اضافہ ہوا۔ راوی ریور سٹی اور دوسرا کراچی بنڈل آئی لینڈز پاکستان کے لیے ضروری ہے۔

وزیراعظم نے پنجاب حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ٹیمیں قبضہ گروپوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہیں، لاہور کے قبضہ گروپوں کی چیخیں جلد سنیں گے۔ اوورسیزپاکستانیوں کی زمینوں پرقابض گروپوں کیخلاف ایکشن شرو ع ہونیوالاہے۔عمران خان نے وزارت خارجہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کامیاب جا رہی ہے ،آج دنیا میں پاکستان کا نام ہے۔پاکستان نے طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کرائے، ماضی میں کسی اور کی جنگ کی ناکامی کا ذمہ دار ہمیں ٹھہرایا جا رہاتھا، لیکن آج ڈومورکہنے والا امریکا بھی پاکستان کے اقدامات کی تعریف کر رہاہے۔ہماری حکومت کی خارجہ پالیسی سب سے کامیاب ہے جس کی بدولت ہندوستان دنیا میں ایکسپوز ہوا۔ ترکی ،ایران ،سعودیہ ،یو اے ای سے پاکستان کے اچھے تعلقات ہیں، موثرلابنگ سے بھارت کا چہرہ دنیا میں بے نقاب ہواہے۔