دعوؤں پر نہیں ،عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں،فردوس عاشق اعوان

Nov 25, 2020 | 16:32:PM
دعوؤں پر نہیں ،عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں،فردوس عاشق اعوان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب حقیقی معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ہم دعوؤں پر نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب اسمبلی سے دو سال میں مفادِ عامہ کیلئے ریکارڈ 58 بل پاس کروائے، مشکل ترین معاشی حالات کے باوجود حکومت نے پنجاب میں 9 ہسپتالوں، 7 یونیورسٹیز پر کام شروع کیا جو تکمیل کے قریب ہے۔

انہوں نے کہا عثمان بزدارکی قیادت میں ہر شعبہ زندگی میں بہتری لانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام جاری ہے، صحت سہولت پروگرام، 60 سال سے زائد عمر کے بزرگوں کو ماہانہ پنشن کی فراہمی، انصاف میڈیسن کارڈ جیسے منصوبے وزیراعلیٰ پنجاب کی عوام دوستی کا ثبوت ہیں، صحت کی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔