منجمد اثاثوں کی بحالی، معاہدے کے امکانات پر بات چیت، ایرانی وفد قطر پہنچ گیا
کیپشن: عباس عراقچی اور باقر قالیباف، فائل وٹوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف، وزیر خارجہ عباس عراقچی قطر پہنچ گئے ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی وفد کی قطر کے وزیراعظم سے ملاقات متوقع ہے، جس میں ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے کے امکانات پر بات چیت ہوگی۔
ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ وفد میں ایرانی مرکزی بینک کے گورنر میں بھی شامل ہیں۔
رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ ایرانی سٹیٹ بینک کے گورنر منجمد ایرانی اثاثوں کی بحالی پر بات چیت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:عیدالاضحیٰ پر کب سے کب گیس دستیاب ہوگی؟ گھریلو صارفین کیلئے اہم خبر