خلیجی بحران کے باوجود ملائیشیا کا توانائی پلان کامیاب

May 25, 2026 | 10:37:AM
خلیجی بحران کے باوجود ملائیشیا کا توانائی پلان کامیاب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) ملائیشیا  کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں توانائی کی سپلائی جولائی کے آخر تک مکمل طور پر محفوظ ہے، جبکہ موجودہ طلب کو پورا کرنے کے لیے بھی ذخائر کافی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے وزیرِ معیشت نے کہا ہے کہ سرکاری توانائی کمپنی   کے اعداد و شمار کے مطابق ملک کو فی الحال کسی بڑے توانائی بحران کا سامنا نہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران میں جاری جنگ اور خطے کی صورتحال کے باعث مشرقِ وسطیٰ سے شپنگ لاگت میں 50 سے 80 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ انشورنس پریمیم بھی بڑھ گئے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:نئی قیمتوں کا فوری اطلاق،پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا

حکام کے مطابق بڑھتی ہوئی لاگت نے ملائیشیا کی برآمدی صنعتوں پر دباؤ ڈالا ہے، جس کے باعث پہلے ہی سال 2026 کی پہلی سہ ماہی میں کموڈٹی ایکسپورٹس میں 14.7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ ملک کی زرعی برآمدات بھی متاثر ہو رہی ہیں جن میں پام آئل، ربڑ، کوکو اور لکڑی شامل ہیں، جبکہ حکومت نے برآمدات کو متنوع بنانے کے لیے نئے تجارتی راستے تلاش کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہوابازی کے شعبے میں بھی دباؤ بڑھا ہے اور مئی میں پروازوں میں تقریباً 31 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کی بڑی وجہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے باعث پروازوں کی منسوخی اور راستوں میں تبدیلی ہے۔