ایران جنگ کے خاتمے کیلئے آج معاہدہ ہونے کا امکان ہے: امریکی وزیرِ خارجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ ایران جنگ کے خاتمے کے لیے آج معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔
دورۂ بھارت کے بعد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ اُمید تھی کہ رات معاہدے سے متعلق کوئی خبر ملے، ممکن ہے یہ آج ہو جائے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایران سے معاہدے سے متعلق زیادہ قیاس آرائیاں نہیں کرنی چاہئیں، یا تو ہمارا ایک اچھا معاہدہ ہو گا یا پھر ہمیں اس مسئلے سے کسی اور طرح نمٹنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں:نئی قیمتوں کا فوری اطلاق،پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا
مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ متبادل اقدامات پر غور سے پہلے ہم سفارت کاری کو کامیاب ہونے کا ہر ممکن موقع دیں گے، آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق میز پر مضبوط تجویز موجود ہے۔
امریکی وزیرِ خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ ایران سے نیوکلیئر معاملے پر محدود مدت کے مذاکرات کی ٹھوس تجویز بھی ہے، اُمید ہے ایران کے نیوکلیئر معاملے سے متعلق بھی ہماری کوشش کامیاب ہو جائے گی۔