ایران سے متعلق اچھی خبر آئے گی، جلد بازی میں معاہدہ نہیں کریں گے:صدر ٹرمپ

May 25, 2026 | 08:36:AM
ایران سے متعلق اچھی خبر آئے گی، جلد بازی میں معاہدہ نہیں کریں گے:صدر ٹرمپ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والا ممکنہ معاہدہ ابھی مکمل طور پر طے نہیں پایا  تاہم یہ معاہدہ سابق امریکی صدر اوباما کے دور کے معاہدے سے مختلف ہوگا۔

امریکی صدر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ہمارے معاہدے کو ابھی تک کسی نے دیکھا نہیں اور نہ ہی کوئی جانتا ہے کہ اس میں کیا شامل ہے، ناکام لوگ بغیر حقائق جانے تنقید کر رہے ہیں، ان کی باتوں پر توجہ نہ دی جائے۔ 

انہوں نے کہا کہ ان سے پہلے آنے والی قیادت کو یہ مسئلہ پہلے ہی حل کر لینا چاہیے تھا،ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران سے متعلق اچھی خبر سامنے آئے گی کیونکہ وہ “بری ڈیل” نہیں کرتے۔

اس سے قبل بھی امریکی صدر نے ایران کے ساتھ جاری مذاکرات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ بات چیت تعمیری انداز میں آگے بڑھ رہی ہے، تاہم فریقین کو مناسب وقت لینا چاہیے کیونکہ اس معاملے میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مناسک حج کا آغاز،لبیک کی صدائیں بلند،حجاج کرام کی منیٰ آمد کا سلسلہ جاری،روح پرور مناظر

ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے نمائندوں کو ہدایت دی ہے کہ معاہدے کے معاملے میں جلد بازی سے کام نہ لیا جائے، ان کے مطابق ایران کو یہ سمجھنا ہوگا کہ وہ جوہری ہتھیار نہیں بنا سکتا۔

امریکی صدر نے اس بات کا عندیہ بھی دیا کہ ممکن ہے ایران مستقبل میں ابراہیمی معاہدوں کا حصہ بننے میں دلچسپی ظاہر کرے۔