بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) بلوچستان کے ضلع خضدار اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت5۔3 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کا مرکز خضدار سے 45 کلومیٹر جنوب میں تھا، جبکہ اس کی گہرائی تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔
لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے،تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، ضلعی انتظامیہ اور امدادی ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پتوکی: ریٹائرڈ سکول ٹیچر کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا