وزیراعظم کا خضدار حملے میں زخمی 2 بچوں کی شہادت پر اظہار افسوس

May 25, 2025 | 20:19:PM
وزیراعظم کا خضدار حملے میں زخمی 2 بچوں کی شہادت پر اظہار افسوس
کیپشن: وزیراعظم شہبازشریف ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے خضدار حملے میں زخمی ہونے والے 2 بچوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اس حوالے سے جاری اپنے خصوصی بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے بچوں کے والدین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کا اسکول بس میں معصوم بچوں پر حملہ انکی بلوچستان میں تعلیم  دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے درندگی کی تمام حدیں پار کی ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارتی سرپرستی میں پلنے والے ان دہشتگردوں کو ان کے انجام تک پہنچا کر دم لیں گے اور پاکستان کے مستقبل ، ننھے و معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز اور حکومت پاکستان ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم اور متحد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:93 سالہ خاتون نے سدا بہار جوانی کا راز بتا دیا