یادِ شہدائے خضدار: سانحہ اے پی ایس خضدار کے معصوم شہداء کی یاد میں تعزیتی تقریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) خضدار میں شہید طلبا و طالبات کی یاد میں باوقار اور رقت آمیز تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر بھر کے مختلف سکولوں کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کمیں شرکت کرنے والے بچوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے،پلے کارڈز پر شہداء کے لیے دعائیں اور یکجہتی کے پیغامات درج تھے،اس موقع پر بچوں نے دعائیہ کلمات بھی پڑھے،شمعیں روشن کر کے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
تقریب میں بلوچستان پولیس کے دستے نے خصوصی شرکت کی ، شہداء کو سلامی پیش کی، اس کے علاوہ مختلف سیاسی، انتظامی اور سماجی شخصیات بھی اس تقریب میں شریک ہوئیں،تقریب میں صوبائی وزیر نور محمد دومڑ، مشیر کھیل و ثقافت مینا مجید بلوچ بھی شریک ہوئے،تقریب میں کمشنر کوئٹہ محمد حمزہ شفقات، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی اور ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان شامل تھے۔
شرکاءنے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دشمن کے اس بزدلانہ کاروائی کی شدیدالفاظ میں مذمت کی،شرکاءنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خضدار سانحہ بلوچستان کی تاریخ کا ایک اندوہناک باب ہے،معصوم بچوں کے خون کا حساب ضرور لیا جائے گا،اس طرح کے بزدلانہ حملے قوم کے حوصلے کو متزلزل نہیں کر سکتے ۔
شرکاء نے مطالبہ کیا کہ ریاست ایسے دہشت گرد عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے،یہ تعزیتی تقریب پیغام ہے کہ ان معصوم شہداء کی قربانی فراموش نہیں کی جائے گی،قوم شہداء کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف متحد رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور؛ ٹیکسوں سے متعلق تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے فسلیٹیشین ڈیسک قائم