خضدار سکول بس حملہ، مزید 2 طالبات شہید، تعداد 8 ہوگئی

May 25, 2025 | 14:45:PM
خضدار سکول بس حملہ، مزید 2 طالبات شہید، تعداد 8 ہوگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( احمد منصور)خضدار سکول بس حملے میں زخمی ہونےوالی مزید 2 طالبات دوران علاج شہید ہوگئیں، شہید طلبہ کی تعداد 8 اور مجموعی تعداد 10 ہوگئی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خضدار میں سکول بس کے قریب دھماکے میں زخمی ہونیوالی مزید 2 طالبات دوران علاج شہید ہوگئیں، شیما ابراہیم اور مسکان نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج جام شہادت نوش کیا۔

رپورٹ کے مطابق خضدار سکول بس پر بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے حملے میں شہید طلبہ کی تعداد 8 ہوگئی، واقعے میں طلبہ سمیت 30 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بس پرحملے کے پہلے روز ثانیہ سومرو، حفضہ کوثر اور ایشا سلیم شہید ہوئی تھیں جبکہ طالبعلم حیدر، طالبہ ملائکہ اور سحر سلیم نے دوران علاج جام شہادت نوش کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:مکہ مکرمہ میں عازمین حج کو پانی کی فراہمی کیلئے"سقیاالحجاج"منصوبے کا افتتاح

سانحہ خضدار میں شہید بچی شیما کی نماز جنازہ خضدار میں ادا کردی گئی، شہید بچی اے پی ایس میں جماعت ششم کی طالبہ تھی جسے کھیرہ ڈوری کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا،شیما کی نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر خضدار، ڈی سی سوراب اور اے سی خضدار شریک تھے،قومی پرچم میں لپٹی شیما کیلئے ہر آنکھ اشکبار تھی۔