"دھڑکن پہ ایک ہی نام"،معرکہ حق میں عظیم فتح پرایک اورنغمہ جاری
نغمے میں عظیم فتح پر شہداء اور غازیوں کو شاندارخراج عقیدت پیش کیاگیاہے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) معرکۂ حق میں پاک فوج کی عظیم فتح پر آئی ایس پی آر کی جانب سے ایک اور نغمہ جاری کردیاگیا۔
"دھڑکن پہ ایک ہی نام" کے عنوان سے جاری ہونے والے اس نغمے میں آپریشن "بنیان مرصوص" کی تاریخی کامیابیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیاگیاہے۔
نغمے میں وطن سے محبت اور مسلح افواج کے اعتماد کی بھرپور ترجمانی کرتے ہوئے بھارت کے خلاف عظیم فتح پر شہداء اور غازیوں کو شاندارخراج عقیدت پیش کیاگیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:سرجریز یا پھر ڈائٹ؟ 62 سالہ اداکار ٹام کروز کی فٹنس کا راز کھل گیا
اس نغمے میں پیغام دیاگیاہے کہ ملکی دفاع کے لیے پاکستانی عوام افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ موجودہیں،دشمن یہ یاد رکھے کہ "ہر لمحہ تیار ہم" صرف نعرہ نہیں بلکہ عزم ہے،اس نغمے کامرکزی پیغام حب الوطنی اور اتحادہے۔
آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ قومی یکجہتی اور دفاعی عزم کابھی اظہارہے۔