سرجریز یا پھر ڈائٹ؟ 62 سالہ اداکار ٹام کروز کی فٹنس کا راز کھل گیا

May 24, 2025 | 17:25:PM
 سرجریز یا پھر ڈائٹ؟ 62 سالہ اداکار ٹام کروز کی فٹنس کا راز کھل گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  ہالی وڈ سپر  سٹار ٹام کروز  فلموں کے  ساتھ ساتھ اپنی فٹنس کے سبب بھی خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔

ٹام کروز  کے مداح فلموں میں ان کے خطرناک  سٹنٹ کے ساتھ ساتھ ان کی فٹنس اور خوبصورتی کے سبب بھی ان کے شیدائی ہیں لیکن کیا آپ وہ راز جاننا چاہیں گے جو ٹام کروز کو 62 سال کی عمر میں بھی فٹ رکھے ہوئے ہے؟مینز ہیلتھ نامی میگزین کی ایک رپورٹ میں ٹام کروز کی فٹنس کے راز سے پردہ اٹھایا گیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق ٹام کروز کی روزانہ کی ڈائٹ 1200 کیلوریز پر مشتمل ہوتی ہے، اداکار تیل، مکھن اور ساسز کے بغیر ابلی ہوئی سفید مچھلی اور سبزیوں کو ترجیح دیتے ہیں،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  ٹام کروز روزانہ 3 بار کھانا کھانے کے بجائے اپنے مصروف شیڈول میں 15 مرتبہ اسنیکس لیتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ان کی فٹنس کا راز الکوحل سے پاک مشروبات بھی ہیں جس سے متعلق بتایا گیا ہے کہ ہالی وڈ  سٹار جب بھی کہیں کھانا کھائیں، ہمیشہ الکوحل سے پاک مشروبات کا انتخاب کرتے ہیں۔

ٹام کروز فروٹس کے ساتھ چاکلیٹ کا بھی استعمال کرتے ہیں جو ڈپریشن کو دور کرنے میں معاون ہے، درحقیقت ان کی  روزانہ کی ڈائٹ میں زیادہ میٹھے  ناشتے، پروسیسڈ فوڈز یا کاربوہائیڈریٹ کے بجائے ان کے اپنے ذاتی شیف کے ہاتھ کا کھانا شامل ہے۔

 رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹام کروز کی خوراک میں سالمن، ڈارک چاکلیٹ، خالص جو ، بلیو بیریز، ادرک،  بروکولی، ٹماٹر، پالک، زیتون کا تیل، گری دار میوے، وٹامنز اور منرلز  سپلیمنٹس شامل ہیں۔ 
یہ بھی پڑھیں:  کونسا کھلاڑی اپنے دوست کی شادی کیلئے پی ایس ایل چھوڑ کرگیا؟