امریکی گلوکارہ بیونسے اور ان کے شوہر مہنگے ترین گھر کے مالک بن گئے

May 25, 2023 | 12:37:PM
 امریکی گلوکارہ اور سانگ رائٹر بیونسے اور ان کے شوہر جے زی نے کیلیفورنیا میں 200 ملین ڈالر کا مہنگا ترین گھر خرید لیا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکی گلوکارہ اور سانگ رائٹر بیونسے اور ان کے شوہر جے زی نے کیلیفورنیا میں 200 ملین ڈالر کا مہنگا ترین گھر خرید لیا۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس شاندار حویلی نما گھر کی قیمت 200 ملین ڈالرز بتائی جا رہی ہے جو پاکستانی روپے کے لحاظ سے تقریباً 57 ارب روپے بنتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیلیفورنیا کے علاقے مالیبو میں واقع یہ گھر ریاست میں اب تک فروخت ہونے والی سب سے مہنگی جائیداد ہے۔ 30 ہزار مربع فٹ رقبے پر مشتمل اس گھر کو پرٹزکر انعام یافتہ جاپانی ماہر تعمیرات ٹاڈا اینڈو نے ڈیزائن کیا تھا۔

اس محل جیسے گھر کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ بحرالکاہل کاشاندار نظارہ پیش کرتا ہے۔ یہ ایک ایل شکل کی حویلی ہے جس میں بڑے بڑے باغ، ساحل کے نظارے اور پُرآسائش چیزیں شامل ہیں۔ یہاں یہ بات جان کر حیرانی ہوگی کہ اس پوری حویلی میں فرش سے چھت تک شیشے کی دیواریں اور کنکریٹ کے دالان ہیں۔