جی ایچ کیو میں یوم تکریم شہدائے پاکستان کی تقریب 

آرمی چیف  کی سکول کے بچوں سے غیر رسمی ملاقات،سرپر دستِ شفقت رکھا

May 25, 2023 | 09:54:AM
جی ایچ کیو میں یوم تکریم شہدائے پاکستان کی تقریب 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر جنرل ہیڈ کوارٹرز جی ایچ کیو میں مرکزی تقریب جاری ،چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر تقریب کے مہمان خصوصی ہیں۔

تقریب میں مسلح افواج کے حاضرسروس اور ریٹائرڈ افسران بھی شریک ہیں جن میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ، سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس جنلر،چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد، مفتی منیب الرحمان، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی موجود ہیں۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد قومی ترانے کی دھن بجائی گئی،آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی،اس موقع پرملکی ترقی اور استحکام کیلئے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

دوسری جانب یوم تکریم شہداءپاکستان پر آرمی چیف  نے سکول کے بچوں سے غیر رسمی ملاقات  کی،طلبا میں شہداء کے بچے بھی شامل تھے ،آرمی چیف نے شہداء کے بچوں کے سرپر دستِ شفقت رکھااور اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

آرمی چیف نے کہا پاک فوج شہداء کے بچوں کی وارث ہے،شہداء کی لازوال قربانیوں کی بدولت آپ سے ہمارا رشتہ مثالی اور ہمیشہ قائم رہنے والا ہے، پاک فوج ہمیشہ آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔