کراچی، پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان میں جھڑپ، پولیس وین کو آگ لگا دی

May 25, 2022 | 19:14:PM
پی ٹی آئی، کارکنان، نمائش چورنگی، پولیس کی وین، آگ لگا دی،
کیپشن: پولیس وین آتشزدگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )کارکنان نے کراچی کے علاقے نمائش چورنگی میں پولیس کی وین کو آگ لگا دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں شرکت کیلئے ملک بھر سے قافلے جاری ہیں، کراچی سے بھی پی ٹی آئی کا قافلے لانگ مارچ میں شرکت کیلئے روانہ ہو چکا ہے ، تاہم لانگ مارچ کو ناکام بنانے کیلئے حکومت کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں، کراچی کے علاقے نمائش چورنگی پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان میں جھڑپ ہو گئی ، پولیس کی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی جس پر مظاہرین منتشر ہو گئے ،مظاہرین نے اکٹھے ہو کر پولیس اہلکاروں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا اور وین کو آگ لگا دی۔

یہ بھی پڑھیں: لانگ مارچ:پولیس کی شرکا پر شیلنگ، حماد اظہر زخمی ، ویڈیو سامنے آگئی