جن صوبوں کو این ایف سی دیا گیا ان سے ہی کٹوتی کی جائے ،مزمل اسلم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مشیر خزانہ خیبرپختونخوا حکومت مزمل اسلم نے کہا ہے کہ ایوانِ صدر میں میٹنگ میں ہو رہی تھی جس میں این ایف سی کی کٹوتی بارے مشاورت کی گئی ،اب جن صوبوں کو دیا گیا ہے تو کٹوتی بھی ان سے ہی کی جائے ۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزمل اسلم نے کہاکہ آج دیکھا کہ سو ارب ترقیاتی بجٹ سے کٹوتی کردی گئی ،ان کے مطابق اس ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا گیا ،ان کی جانب سے کٹوتی کو مدنظر رکھ کر دیکھا جائے کہ ان کے پاس کیا بچا ہوا ہے ۔
ان کا کہناتھا کہ عوام کو سچ نہیں بتایا جاتا ہے ، پٹرولیم لیوی 105 روپے لے رہے ہیں ،ایوانِ صدر میں میٹنگ میں ہو رہی تھی جس میں این ایف سی کی کٹوتی بارے مشاورت کی گئی ،اب جن صوبوں کو دیا گیا ہے تو کٹوتی بھی ان سے ہی کی جائے ،ہمیں اور بلوچستان کو ملا کر 23 فیصد ملتا ہے ،77 فیصد بجٹ دیگر صوبوں کو دیا جاتا ہے ،دنیا میں جہاں غربت ہو وہاں این ایف سی ایوارڈ کا حصہ زیادہ دیا جاتا ہے۔
مزمل اسلم کاکہناتھا کہ ہم نے پٹرول کے نام پر سکول بند کردیئے ہیں ،دیگر اداروں کی کٹوتی کے بارے تو نہیں سوچتے ہیں ،ان کاکہناتھا کہ 190 ملین پاؤنڈز جو حکومت کو ملے ہیں اس سے ہی عوام کو ریلیف دے دیں ،190 ملین پاؤنڈز دانش سکولز کیلئے رکھ لئے۔
یہ بھی پڑھیں:مشرقِ وسطیٰ کشیدگی; میٹرک امتحانات ملتوی، نوٹیفکیشن جاری