پیٹرول کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار پرشدید تحفظات؛مالکان کی پمپ بند کرنے کی دھمکی

Mar 25, 2026 | 14:01:PM
پیٹرول کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار پرشدید تحفظات؛مالکان کی پمپ بند کرنے کی دھمکی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی ) آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار پرشدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری مشاورت کا مطالبہ کردیا۔
پٹرول پمپ مالکان نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو پیدا ہونے والی صورتحال کی ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔
آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے وزیر پٹرولیم کو خط لکھ کرمعاملے پراعتماد میں لینے کا مطالبہ کیاہے اور مطالبات تسلیم نہ ہونے پرپٹرول پمپس بند کرنے کی دھمکی دیدی ہے۔
آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے طریقہ کارپر اعتماد میں لیاجائے، ملک میں 15 ہزار پٹرول پمپ مالکان کے اس طریقہ کار پر تحفظات ہیں،موجودہ صورتحال کے پیش نظرمزید کوئی بحران پیدا نہیں کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:سفارتکاری اور مذاکرات میں رازداری اور احتیاط انتہائی اہم ہوتی ہے ؛دفترخارجہ
آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے مطابق مطالبات پرغور نہ ہونے پر صورتحال کے ذمہ دار وزیرپٹرولیم ہوں گے۔