سفارتکاری اور مذاکرات میں رازداری اور احتیاط انتہائی اہم ہوتی ہے ؛دفترخارجہ

 بعض میڈیا حلقے مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے حوالے سےقیاس آرائیاں اور افواہیں پھیلا رہے ہیں

Mar 25, 2026 | 13:20:PM
سفارتکاری اور مذاکرات میں رازداری اور احتیاط انتہائی اہم ہوتی ہے ؛دفترخارجہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)دفتر خارجہ پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ بعض میڈیا حلقے مشرق وسطیٰ اور خلیجی خطے میں جاری صورتحال کے حوالے سے پاکستان سے متعلق قیاس آرائیاں اور افواہیں پھیلا رہے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق غیر مصدقہ اطلاعات پر تبصرے اور تصدیق کے لیے متعدد کالز موصول ہو رہی ہیں، تاہم سفارتکاری اور مذاکرات میں رازداری اور احتیاط انتہائی اہم ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بعدبلوچستان بھی کنٹری بیوشن پنشن سسٹم پر منتقل

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق میڈیا سے گزارش ہے کہ قیاس آرائیوں سے گریز کرے اور سرکاری اعلان کا انتظار کرے۔