انڈسٹریل صارفین کی سہولت اوربجلی کے مؤثر استعمال کیلئے اہم قدم

Mar 25, 2026 | 12:32:PM
انڈسٹریل صارفین کی سہولت اوربجلی کے مؤثر استعمال کیلئے اہم قدم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)حکومت نے صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے مؤثر استعمال اور نظام پر دباؤ کم کرنے کی غرض سے نیا اختیاری ملٹی ٹیرف نظام متعارف کرانے پر غور شروع کر دیا ۔
پاور ڈویژن نےصنعتی صارفین کے لیے نیا اختیاری ملٹی ٹیرف نظام متعارف کرانے پر غورشروع کردیاہے جس کے تحت صنعتی صارفین کو ٹائم آف یوز (ToU) کے تحت مختلف اوقات میں مختلف نرخوں کا اختیار ملے گا،فکسڈ چارجز زیادہ سے زیادہ طلب کی بنیاد پر مقرر ہوں گے۔
ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق صنعتوں کو آف پیک اوقات میں بجلی استعمال کرنے کی ترغیب دی جائے گی،پیک ڈیمانڈ کم ہونے سے بجلی نظام پر دباؤ کم ہونے کا امکان ہے ،سستی بجلی سے صنعتی پیداوار اور مسابقت بڑھنے کی توقع ہے ،پاور ڈویژن نے مجوزہ ٹیرف پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا بھی فیصلہ  کیاہے جس کے تحت صنعتی صارفین اور چیمبرز آف کامرس سے مشاورت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:اپنا کھیت اپنا روزگار اسکیم؛زرعی اراضی کی الاٹمنٹ کے لیے نئی پالیسی تیار
ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق ملٹی ٹیرف ٹی او یو پر پہلی آن لائن مشاورتی کانفرنس 26 مارچ کو ہوگی، پاور سیکٹر اصلاحات سے طویل المدتی معاشی ترقی میں مدد متوقع ہے ،نیا ٹیرف نظام توانائی بچت کے فروغ میں مددگار ہوگا۔