راحت فتح علی خان کیلئے برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے ایوارڈ

ایوارڈبڑا اعزاز،  یہ کامیابی والدین کی دعاؤں اور مسلسل محنت کا نتیجہ ہے،راحت فتح علی خان

Mar 25, 2026 | 09:24:AM
 راحت فتح علی خان کیلئے برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے ایوارڈ
کیپشن: راحت فتح علی خان ایوارڈملنے کے بعد اظہارتشکرکرتے ہوئے
سورس: انسٹاگرام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) موسیقی کے میدان میں خدمات کے اعتراف میں معروف قوال و گلوکار راحت فتح علی خان اور ان کے بیٹے شازماُن خان کوبرطانوی پارلیمنٹ میں ایوارڈز سے نوازدیا گیا۔ 
برطانوی پارلیمنٹ میں منعقد ہونےو الی خصوصی تقریب میں اراکین پارلیمنٹ افضل خان، لارڈ طارق، احمد محمد یسین سمیت متعدد اہم شخصیات اور دیگر اراکین پارلیمنٹ نے شرکت کی۔
 یہ تقریب پاکستانی اور بنگلہ دیشی موسیقار جوڑے کاشف راجہ اور ربائیت جہاں کی جانب سے منعقد کی گئی۔
اس موقع پر راحت فتح علی خان نےگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں ایوارڈ ملنا ان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے، یہ کامیابی والدین کی دعاؤں اور مسلسل محنت کا نتیجہ ہے،ان کا ایک نیا بنگالی زبان میں گانابھی جلد ریلیز کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:عید کے لباس پر تنقید کے بعد علی ظفر نے قوم سے معافی مانگ لی
راحت فتح علی خان اور ان کے بیٹے نے 22 مارچ کو لندن کے معروف رائل البرٹ ہال میں ایک یادگار پرفارمنس پیش کی جس میں شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔