بارشوں کا نیا سسٹم داخل، مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہو گیا ہے جس کے اثرات مختلف علاقوں میں ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف شہریوں میں آج بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کشمیر اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی بارش اور ژالہ باری متوقع ہے، جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں بھی ہلکی بارش کی نوید سنائی ہے، پیشگوئی کے مطابق کراچی میں کل تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے،حکام کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ آج سے 29 مارچ تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا تاہم آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں، تاہم رواں ہفتے کے دوران بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل بھر پور عسکری طاقت سےسرحدوں کی حفاظت کررہے، دشمن کے 11 جہاز گرائے:احسن اقبال
لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 16 جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے، شہر میں ہوا کی رفتار 3 کلو میٹر فی گھنٹہ جبکہ نمی کا تناسب 63 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
بلوچستان میں بارش سے مختلف علاقوں میں تباہی مچ گئی، مختلف علاقوں میں مکانات زمین بوس ہوگئے۔
پی ڈی ایم اے کےمطابق بارش کےدوران حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہوئے،لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند تربت بلیدہ روڈ کو کھول دیا گیا،رودبن کے مقام پر رابطہ پل جزوی متاثر،تمپ، ہوشاب اور بلیدہ میں بجلی کے کھمبوں کو نقصان پہنچا۔