اچھا ہوا میں جلد پاکستان آ گیا موسم سے ہم آہنگ ہو گیا ہوں اتنی سردی کی توقع نہیں تھی: سکندر رضا

Mar 25, 2026 | 00:14:AM
اچھا ہوا میں جلد پاکستان آ گیا موسم سے ہم آہنگ ہو گیا ہوں اتنی سردی کی توقع نہیں تھی: سکندر رضا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور قلندرز کے سکندر رضا نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ اچھا ہوا میں جلد پاکستان آ گیا موسم سے ہم آہنگ ہو گیا ہوں  اتنی سردی کی توقع نہیں تھی ۔

تفصیلات کے مطابق سکندر رضا کا کہناتھا کہ  دعا کر رہا ہوں جلد حالات ٹھیک ہوں اور کراوڈ کی واپسی ہو کراوڈ کے بغیر مزہ نہیں آتا ،  ہمارے تین چار پلئیرز ریلیز ضرور ہوئے ہیں لیکن تین چار ایسے بھی آئے ہیں جن پر ہماری نظریں تھیں ، ہماری بنچ اسٹرنتھ بہت اچھی ہے جس کا فائدہ ہو گا ، ہم پہلے بھی ٹائٹل کا دفاع کر چکے ہیں کوشش ہو گی اور مجھے یقین بھی ہے کہ ہم دفاع کر سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ  میرا لاہور قلندرز سے یہی تعلق ہے کہ میں لاہور قلندرز ہوں اور لاہور قلندرز میں ہوں ، میں محنت پر یقین رکھتا ہوں اور پروفیشنل انداز میں آگے بڑھتا ہوں ، کراوڈ کو مس کریں گے ان سے درخواست ہے کہ وہ ہمارے لئے دعا کریں ہم ان کے لیے دعا کریں گے کہ جلد سٹیڈیم آئیں۔ 

دیگر کیٹیگریز: کھیل
ٹیگز: