چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کا جائزہ لینے آئی سی سی وفد کراچی پہنچ گیا

Mar 25, 2024 | 23:02:PM
چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کا جائزہ لینے آئی سی سی وفد کراچی پہنچ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کا جائزہ لینے آئی سی سی کا وفد کراچی پہنچ گیا، وفد میں سینیئر مینجر سارہ ایڈگر، منیجر عون زیدی شامل ہیں۔

آئی سی سی وفد نیشنل سٹیڈیم کے مختلف حصوں کا معائنہ کرے گا اور نیشنل سٹیڈیم کی مینجمنٹ انتظامات سے متعلق وفد کو بریفنگ دے گی، آئی سی سی وفد کا قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین کی کپتانی خطرے میں، کسے کپتان بنائے جانے کا امکان ہے؟ جانیے

یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فروری 2025 میں شیڈول ہے جس کی میزبانی پاکستان کرے گا، چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کل 8 ٹیمیں حصہ لیں گی اور ایک روزہ بین الاقوامی (ون ڈے انٹرنیشنل) طرز کی کرکٹ کھیلیں گی، آئی سی سی کے ایک روزہ کرکٹ ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کی سرِ فہرست 7 ٹیموں نے اس ٹورنامنٹ کے لیے اپنی پوزیشن محفوظ کر لی تھی جبکہ پاکستان نے بطورِ میزبان اس کے لیے کوالیفائی کیا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں ویسٹ انڈیز، زمبابوے اور آئرلینڈ کی ٹیمیں شامل نہیں ہوں گی۔