شاہین کی کپتانی خطرے میں پڑ گئی، اب کسے کپتان بنائے جانے کا امکان ہے ؟جانیے

Mar 25, 2024 | 22:44:PM
شاہین کی کپتانی خطرے میں پڑ گئی، اب کسے کپتان بنائے جانے کا امکان ہے ؟جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان ایک بار پھر تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق  ٹی 20کپتان شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی خطرے میں پڑگئی، آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کے لیے انہیں عہدے سے ہٹایا جاسکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں شاہین شاہ آفریدی کو ہٹائے جانے کی تجویز زیر غور ہے،نئے ٹی ٹوئنٹی کپتان کے لیے محمد رضوان، بابراعظم اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2024 کی چیمپئن ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کےکپتان  شاداب خان کے نام پر مشاورت جاری ہے۔

نئے ہیڈ کوچ کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈکوچ مائیک ہیسن اور نیوزی لینڈ کے لیوک رونکی کے نام بھی زیرِ غور ہیں،یاد رہے کہ نومبر 2023 میں بابر اعظم کے استعفے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ٹی20 ٹیم کے لیے شاہین شاہ آفریدی کو کپتان مقرر کیا تھا،سابق کپتان بابر اعظم نے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس کے بعد 15 نومبر کو تینوں فارمیٹس کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : تحفہ نہیں چاہیے بلکہ ۔۔۔دلہے کے والد نے انوکھی درخواست کر دی