تحفہ مت لائیں، مودی کو ووٹ دیں، دولہے کے والد کی انوکھی درخواست

Mar 25, 2024 | 22:17:PM
تحفہ مت لائیں، مودی کو ووٹ دیں، دولہے کے والد کی انوکھی درخواست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) بھارتی شہری نے بیٹے کی شادی پر تحفے کی بجائے  نریندر مودی کو ووٹ ڈالنے کی درخواست کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر سنگاریڈی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنے بیٹے کی شادی میں مہمانوں کو مدعو کرتے ہوئے دعوت نامے میں لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جوڑے کے لیے تحائف نہ لائیں بلکہ آئندہ انتخابات میں وزیرِ اعظم نریندر مودی کو ووٹ دیں،سائی کمار اور ماہیما رانی کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے، جس میں لکھا ہے کہ اگر آپ نریندر مودی جی کو ووٹ دیتے ہیں تو یہ جوڑے کے لیے شادی کا تحفہ ہو گا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے کارڈ پر جوڑے کی شادی کی تاریخ 4 اپریل درج ہے،بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق لوک سبھا کی 543 نشستوں کے لیے عام انتخابات کا آغاز 19 اپریل سے ہو گا، بھارتی ریاستوں میں 7مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی جس کا اختتام یکم جون کو ہو گا،پہلے مرحلے میں 19 اپریل کو 21 ریاستوں، دوسرے مرحلے میں 26 اپریل کو 12 ریاستوں، تیسرے مرحلے میں 7 مئی کو 12 ریاستوں، چوتھے مرحلے میں 13 مئی کو 10 ریاستوں، پانچویں مرحلے میں 20 مئی کو 8 ریاستوں، چھٹے مرحلے میں 25 مئی کو 7 ریاستوں اور ساتویں مرحلے میں یکم جون کو 8 ریاستوں میں ووٹنگ ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں : اروناچل پردیش تنازعے پرچین نے بھارتی موقف مسترد کر دیا