فواد چوہدری، حماد اظہر اور فرخ حبیب کی عبوری ضمانت 4 اپریل تک منظور

Mar 25, 2023 | 12:57:PM
انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری، حماد اظہر اور فرخ حبیب کی عبوری ضمانت 4 اپریل تک منظور کرلی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری، حماد اظہر اور فرخ حبیب کی عبوری ضمانت 4 اپریل تک منظور کرلی۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کی ریلی کے وقت پولیس پر تشدد، اقدام قتل، قتل، جلاؤ گھیراؤ کرنے اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں عبوری ضمانت کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

فواد چوہدری، حماد اظہر اور فرخ حبیب انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت 4 اپریل تک منظور کرلی۔

قبل ازیں انسداد دہشت گردی عدالت نے پیش نہ ہونے پر فواد چوہدری، حماد اظہر اور فرخ حبیب کی عبوری ضمانت خارج کر دی تھی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے دوبارہ عدالت سے رجوع کرتے ہوئے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی، جسے عدالت نے منظور کرلیا۔