ثانیہ مرزا نے بیٹے کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی

Mar 25, 2023 | 09:30:AM
بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے شوہر شعیب ملک کے بغیر بیٹے اذہان ملک کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کر لی
کیپشن: ثانیہ مرزا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے شوہر شعیب ملک کے بغیر بیٹے اذہان ملک کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔

ثانیہ مرزا ان دنوں بیٹے اذہان، والدین، بہن اور بہنوئی کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔

سوشل میڈیا پر ثانیہ نے بیٹے کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کی ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں انہیں اپنے والدین، بہن اور بہنوئی کے ہمراہ دیکھا گیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

ثانیہ نے ویڈیو کے کیپشن میں عمرہ ادائیگی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ 'یہاں بہترین وقت گزرا، اللہ ہمیں بار بار بلائے، انشاءاللہ، ہر چیز کے لیے الحمداللہ، یا رب تیرا شکر ہے'۔

 سابق ٹینس اسٹار کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جہاں نیک خواہشات کا ذکر کیا گیا وہیں متعدد صارفین شعیب کی غیر موجودگی پر پریشان ہوگئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ثانیہ مرزا کی ٹینس سے ریٹائرمنٹ کے بعد دی گئی الوداعی پارٹی میں بھی شعیب ملک شریک نہیں ہوئے تھے۔

شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے درمیان گزشتہ دنوں علیحدگی کی خبریں گرم تھیں تاہم اس حوالے سے دونوں کی جانب سے باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔