شاہ محمود قریشی کا پرویز الٰہی سے رابطہ ،ملاقات طے پاگئی 

Mar 25, 2022 | 22:10:PM
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، چودھری پرویز الٰہی، ٹیلیفونک رابطہ، ملاقات طے پا گئی
کیپشن: شاہ محمود قریشی، چودھری پرویز الٰہی ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چودھری پرویز الٰہی کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں حکومتی وفد اور (ق) لیگ کے درمیان کل ملاقات طے پاگئی ۔
اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک پر حکومتی اتحادیوں کے ساتھ رابطوں میں تیزی آگئی ۔ شاہ محمود قریشی نے چودھری برادران کے ساتھ ملاقات کا وقت طے کرلیا ،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ،وزیر دفاع پرویز خٹک کے ہمراہ کل دوپہر 2 بجے لاہور میں چودھری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے ،وزیر خارجہ، وزیر اعظم عمران خان کا اہم پیغام چودھری برادران تک پہنچائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن رہنماﺅں کی پریس کانفرنس، شہباز شریف دھوپ کے باعث کبھی ہیٹ، کاغذ اور چھتری کا سہارا لیتے نظر آئے