پانچویں روز دونوں ٹیمیں جیت کیلئے جائیں گی،دلچسپ مقابلہ ہوگا۔محمد یوسف

Mar 25, 2022 | 08:36:AM
محمد یوسف، فائل فوٹو
کیپشن: محمد یوسف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کا کہنا ہے کہ کوشش یہی ہے کہ پانچویں روز جیتنے کے لیے جائیں، سیشن ٹو ایشن جائیں گے اور اپنی پوزیشن مستحکم کریں گے۔

گزشتہ روز آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد یوسف نے کہا کہ ہمارے بیٹرز کھیل کے چوتھے روز اچھا کھیلے ، امید ہے آخری دن بھی اسی طرح کھیلیں گےانہوں نے کہاکہ سیریز میں مجموعی طور پربیٹرز نے اچھی بیٹنگ کی، آخری روز دونوں ٹیمیں جیت کے لیے جائیں گی اس لیے دلچسپ مقابلہ ہوگا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ نے کہاکہ میرا خیال تھا کہ آسٹریلوی ٹیم 4،5 اوور مزید کھیلے گی اور 380 رنز تک جائی گی لیکن وہ بہادری کا فیصلہ کرتے ہوئے نتیجے کی طرف گئی  انہوں نے کہا کہ  ہم جیتنے کے لیے کھیل رہے ہیں اور بیٹرز اچھی پوزیشن میں ہیں تاہم پانچویں روز کھیلنا آسان نہیں ہوتا  لیکن ہمارا ہدف جیت ہے۔

محمد یوسف نے کہا کہ کمنز اور اسٹارک ٹاپ کلاس بولرز ہیں ان کی ریورس سوئنگ کھیلنا ہو گی،انہوں نے مزید کہا کہ فواد عالم ہی نہیں سب کھلاڑی اس صورتحال سے گزرتے ہیں وہ محنت کر رہے ہیں جلد پرفارم میں واپس آئیں گے۔

واضح رہے کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز مہمان ٹیم آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز 227 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی،آسٹریلیا کی جانب سے پاکستان کو آخری ٹیسٹ میچ جیتنے کیلئے 351 رنز کا ہدف ملا جس کے جواب میں پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 73 رنز بنا لیے ہیں اور اسے مزید 278 رنز درکار ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:    اداکارہ ٹائیگرشروف کیسی لڑکی سے شادی کے خواہشمند؟ خود ہی بتا دیا