عزاداری کی سکیورٹی؛ کمشنر مریم خان سی پی اور ڈی سی کے ساتھ خود نثار حویلی پہنچ گئیں

Jun 25, 2026 | 23:33:PM
عزاداری کی سکیورٹی؛ کمشنر مریم خان سی پی اور ڈی سی کے ساتھ خود نثار حویلی پہنچ گئیں
کیپشن:  کمشنر مریم خان نے بتایا کہ چیف منسٹر مریم نواز شریف نے آج عاشورہ کے جلوسوں خصوصاً اندرون شہر نثار حویلی کے مرکزی جلوس کی سکیورٹی یقینی بنائے رکھنے کے لئے سخت ہدایات جاری کی ہیں جن پر عمل درآمد  کرنے کے لئے پوری مشینری اور وسائل کو  روبہ عمل لایا جا رہا ہے۔ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)   لاہور میں  شب ِعاشور  سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے سی سی پی اولاہور اورکمشنر لاہور  خود بھی نثار حویلی پہنچ گئے۔ 
کمشنر مریم خان اور  سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ  نے نثار حویلی جا کر تمام علاقہ میں سکیورٹی کے انتظامات کا خود جائزہ لیا۔  لاہور کے  ڈپٹی کمشنر ، ڈی آئی جی( آپریشنز)، ایس ایس پی( آپریشنز) اور ایس پی( سٹی) بھی کمشنر مریم خان کے ہمراہ تھے۔

سی سی پی او نے شبیہ ذوالجناح کی نثار حویلی سے برآمدگی سے قبل سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا اور کہا کہ یومِ عاشور کے جلوسوں اور مجالس کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جارہی ہے۔

بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ  عشرہ محرم کے دوران پولیس ِ، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دن رات فیلڈ میں موجود ہیں۔ کیو آر کوڈ اور پینک بٹن کے ذریعے سکیورٹی کو مزیدموثر بنایا جارہا ہے۔ عزاداروں کی حفاظت کے لیے چار درجاتی سکیورٹی قائم کی گئی ہے۔

بلال صدیق کمیانہ نے مزید بتایا کہ علمائے کرام، منتظمین اور لائسنس ہولڈرز سے مسلسل قریبی رابطے میں رہیں۔  عاشورہ کے جلوسوں اور مجالس کے اختتام تک سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔ 

یہ بھی پڑھیئے:   نثار حویلی میں ذوالجناح کی ماتم و گریہ کی صداؤں کے درمیان برآمدگی