شعبہ صحت میں نیا سنگِ میل، مریم نواز نے 3 ہسپتالوں کے افتتاحی شیڈول کی منظوری دے دی

Jun 25, 2026 | 10:40:AM
 شعبہ صحت میں نیا سنگِ میل، مریم نواز نے 3 ہسپتالوں کے افتتاحی شیڈول کی منظوری دے دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے اجلاس میں صوبے کے 3 بڑے طبی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا، نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ اور جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کا تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے اور اس کا افتتاح 15 جولائی کو متوقع ہے، جبکہ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ 31 جولائی اور جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور 15 اگست کو افتتاح کے لیے تیار ہوں گے۔

مزید پڑھیں:پنجاب: یونین کونسلز کی حد بندی کے عمل کیلئے نظرثانی شدہ شیڈول جاری

اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب میں اب تک 2 کروڑ 20 لاکھ مریضوں کا مفت علاج کیا جا چکا ہے، جبکہ سی ایم چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت 13 ہزار 550 بچوں کے دل کے مفت آپریشن مکمل کیے گئے۔ مزید برآں 7 لاکھ 28 ہزار مریضوں کو ان کی دہلیز پر مفت ادویات فراہم کی گئیں۔

وزیراعلیٰ نے اجلاس میں ڈائیسپورا ڈاکٹر لوکم پروگرام (DDLP) کی بھی منظوری دی، جس کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانی اور غیر ملکی اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کو پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں مختصر مدت کے لیے خدمات انجام دینے کا موقع دیا جائے گا۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں بہترین انسانی وسائل اور اعلیٰ معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی ان کا مشن ہے۔