ایران مفاہمتی یادداشت کی پاسداری نہیں کرتا تو ہمارے پاس مختلف آپشنز موجود ہیں:امریکا کی دھمکی

Jun 25, 2026 | 10:32:AM
ایران مفاہمتی یادداشت کی پاسداری نہیں کرتا تو ہمارے پاس مختلف آپشنز موجود ہیں:امریکا کی دھمکی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نےدھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر  امریکہ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت یا کسی معاہدے کی پاسداری نہیں کرتا تو واشنگٹن کے پاس مختلف آپشنز موجود ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر ایران امریکا کے ساتھ ایک اچھا اور قابلِ عمل معاہدہ کرنا چاہتا ہے تو واشنگٹن اس کے لیے تیار ہے، تاہم عرب ممالک کی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

مارکو روبیو کے مطابق کسی بھی ملک کو آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس عائد کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں توانائی کی ترسیل کی آزادی کو یقینی بنانا امریکا کی ترجیح ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ تیل کی قیمتیں مسلسل کم ہو رہی ہیں اور امریکا کے خلیجی ممالک کے ساتھ سکیورٹی اور اقتصادی تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرین سروس معطل