سندھ اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی

Jun 25, 2025 | 15:56:PM
سندھ اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے پیش کیے گئے 3.45 سے زائد کا مالی سال 2025، 26 کا بجٹ سندھ اسمبلی نے منظور کرلیا۔ اپوزیشن کی دو ہزار سے زائد کٹوتی کی تحاریک مسترد کردی گئی۔

سندھ بجٹ کا حجم گزشتہ سال سے 12.9 فیصد زیادہ ہے،ایوان میں 156.069 ارب روپے کا ضمنی بجٹ بھی منظور کرلیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:ٹرین ڈرائیور کو حکومتی وزیر بنادیا گیا

سندھ اسمبلی نے نئے مالی سال کے لیے تمام گرانٹس منظورکر لیں، سندھ حکومت کے مطابق عوام کو 5 ارب روپے کا ریلیف دیا گیا ہے، عوامی فلاح کے لیے محصولات میں بڑی نرمی کی ہے۔

بجٹ میں پارلیمنٹ واسمبلی، بلدیاتی نمائندے، جج ٹریبیونل اراکین کی سرکاری خدمات بھی سیل ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا۔ ایکسپورٹ پروسیسنگ اور اسپیشل اکنامک زون کو سروسز ٹیکس پر چھوٹ مل گیا۔