ایرانی پارلیمنٹ نے عالمی ایٹمی توانائی سے عدم تعاون کا بل منظورکرلیا

Jun 25, 2025 | 12:14:PM
ایرانی پارلیمنٹ نے عالمی ایٹمی توانائی سے عدم تعاون کا بل منظورکرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایرانی پارلیمنٹ نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے)  سے عدم تعاون کا بل منظور کرلیا۔

اس بل کی منظوری کے بعد ایران آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کی رسائی محدود کرسکتا ہے، جو کئی برس سے ایرانی ایٹمی تنصیبات کی نگرانی کر رہی تھی۔

قبل ازیں ایرانی سرکاری میڈیا نے پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف کے حوالے سے لکھا تھا کہ ہم پارلیمان میں ایک ایسے قانون کی منظوری کے لیے کوشاں ہیں جس کے ذریعے ایران اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے درمیان تعاون اس وقت تک معطل رہے جب تک ہمیں اس عالمی ادارے کی جانب سے پیشہ ورانہ رویے کی عملی ضمانت نہ مل جائے۔

ایرانی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ عباس گلرو نے کہاہے کہ تہران کو جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے سے دستبرداری کا قانونی حق حاصل ہے، جیسا کہ اس معاہدے کی دسویں شق میں درج ہے،یہ بیان تین ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد سامنے آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کویورینیئم افزودہ کرنےنہیں دیں گے: اسٹیو وٹکوف

دوسری جانب ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران جوہری ٹیکنالوجی سے دستبردار نہیں ہوگا، جوہری ٹیکنالوجی کے حصول کیلئے ہم نے بہت محنت کی ہے،جوہری ہتھیاروں کے نام پر ہم پر جنگ مسلط کی گئی، ہمارے سائنسدانوں نے جوہری ٹیکنالوجی کیلئے بہت قربانیاں دیں،ایران جوہری پروگرام رکھنے کیلئے مزید پرعزم ہوگیاہے، جوہری ٹیکنالوجی کے حصول کیلئے ہماری عوام نے بھی کئی مشکلات کا سامنا کیا ہے۔