سب کچھ معمول پر آچکا،ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں چاہتا:ٹرمپ

Jun 25, 2025 | 09:02:AM
 سب کچھ معمول پر آچکا،ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں چاہتا:ٹرمپ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں چاہتا ، حکومت کی تبدیلی انتشار لاتی ہے ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایرانی اچھے اور کاروباری لوگ ہیں ، ایران کے پاس تیل کی دولت ہے ، ایرانی خود کو دوبارہ سنبھال سکتے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں چاہتا ، حکومت کی تبدیلی انتشار لاتی ہے ، چاہتا ہوں معاملات جلد از جلد پُرسکون ہوجائیں۔

 یہ بھی پڑھیں:مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کے ساتھ ہی خام تیل کی قیمتیں گر گئیں

اس سے قبل ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین کی صدر سے بھی ان کی ملاقات کا امکان ہے ، زیلنسکی مشکل صورت حال کا سامنا کررہے ہیں۔

اس سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین اب ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھ سکتا ہے ، امید ہے چین امریکا سے بھی کافی مقدار میں تیل خریدے گا ۔ 

واضح رہے کہ منگل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا۔