پارٹی میں واپسی، پرویزالہیٰ نے 10 کروڑ آفر کیے، پی ٹی آئی منحرف رکن کا بڑا الزام

Jun 25, 2022 | 22:47:PM
پرویزالہیٰ، رشوت، پیشکش،پی ٹی آئی،الیکشن
کیپشن: پرویزالہیٰ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے منحرف ہو کر ڈی سیٹ ہونے  والے سابق رکن پنجاب اسمبلی  نعمان لنگڑیال نے الزام لگایا ہےکہ سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے پارٹی میں واپسی کے لیے 10 کروڑ روپے کی پیشکش کی تھی۔

چیچہ وطنی  میں حلقہ پی پی 202 پر ضمنی انتخاب کے لیے ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نعمان لنگڑیال کا کہنا تھا کہ اپنے ساتھیوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو جہانگیر ترین کے ساتھ کھڑے رہے، ہمارے ساتھی محب وطن تھے جنہوں نے رقم کی پیش کش ٹھکرا دی۔

نعمان لنگڑیال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والےکہتے ہیں کہ ہم نے ضمیرکا سودا کیا، میں وزیر تھا لیکن پی ٹی آئی میں جرات نہ تھی کہ مجھے نکال سکتے۔

 یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں 600 روپے فی تولہ مزید کمی ریکارڈ

خیال رہےکہ نعمان لنگڑیال ن لیگ کے ٹکٹ پر پی پی 202سے ضمنی الیکشن لڑ رہے ہیں۔