سونے کی قیمت میں 600 روپے فی تولہ مزید کمی ریکارڈ

Jun 25, 2022 | 21:53:PM
سونا، قیمت، تولہ، ریکارڈ، صرافہ مارکیٹ
کیپشن: سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر 600 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

جس کے بعد 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 41 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ اس طرح 24 قیراط سونے کی 10 گرام قیمت میں 515 روپے کمی ہوئی ہے۔ جس کے بعد 24 قیراط سونے کی 10 گرام قیمت 1 لاکھ 20 ہزار 885 روپے ہوگئی ہے۔ 

اس طرح 22 قیراط سونے کی 10 گرام قیمت 1 لاکھ 10 ہزار 811 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 3 ڈالر اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد نئی قیمت 1827 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: بھارتی انجینئر ''جاسوس “محبوبہ کو دل کیساتھ ساتھ میزائل ٹیکنالوجی کے راز بھی دے بیٹھا