آمنہ الیاس کی نئی بولڈ ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا

Jun 25, 2022 | 15:22:PM
فائل فوٹو
کیپشن: آمنہ الیاس کے نئے گانے" آتش" پر بولڈ ڈانس نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی ماڈل اور اداکارہ آمنہ الیاس کے نئے گانے " آتش "کے پہلے ٹریلر میں انہیں بولڈ اورماڈرن مغربی لباس میں دیکھا گیا جس کے بعد انہیں صارفین کی طرف سے خاصہ تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ کے نئے گانے کے پہلے ٹریلر نے بہت زیادہ نامناسب  تاثرات حاصل کیے ہیں ،یہاں تک کہ کچھ تبصرہ نگاروں نے مشورہ دیا کہ اس گانے پر پابندی لگائی جائے کیونکہ یہ ہماری ثقافت کی عکاسی نہیں کرتا ۔ ماڈرن اور بولڈ لباس پہننا اور توجہ حاصل کرنے کیلئے اپنے جسم کو بے نقاب کرنا غلط ہے ۔

ٹیزر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی اداکارہ کو ایسے ظاہری لباس پہننے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ یہاں تک کہ ایک صارف نے انہیں سستی نورافتحی کہا۔اداکار ہ آمنہ الیاس نے اپنے ماڈلنگ کیرئیر کا آغاز اس وقت کیا جب وہ سترہ سال کی تھیں اور کچھ سال بعد، 2013 میں، انہوں نے اداکاری کو اپنا پروفیشن بنا لیا۔